رِیاکاری |
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُبْطِلُوۡا صَدَقٰتِکُمۡ بِالْمَنِّ وَالۡاَذٰی ۙ کَالَّذِیۡ یُنۡفِقُ مَالَہٗ رِئَآءَ النَّاسِ
ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والو! اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر، اس کی طرح جواپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے ليے خرچ کرے۔(پ۳، البقرۃ: ۲۶۴)
(2) شیطان کے دوست
لوگوں پر اپنی دھاک بٹھانے کے لئے مال خرچ کرنے والے ریاکاروں کو شیطان کے دوست قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ پارہ5سورۃ النساء میں ارشاد ہوا :
وَالَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمْوَالَہُمْ رِئَآءَ النَّاسِ وَلَا یُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَلَا بِالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ ؕ وَمَنۡ یَّکُنِ الشَّیۡطٰنُ لَہٗ قَرِیۡنًا فَسَآءَ قَرِیۡنًا ﴿۳۸﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور وہ جو اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کو خرچ کرتے ہیں اور ایمان نہیں لاتے اﷲ اور نہ قیامت پر ، اور جس کا مصاحب شیطان ہوا،تو کتنا برا مصاحب ہے۔(پ۵، النسآء: ۳۸)
(3) جہنم کی وادی ریا کاروں کا ٹھکانہ ہوگی
دکھاوے کی نمازیں پڑھنے والے بدنصیبوں کا ٹھکانہ جہنم ہوگا ۔چنانچہ ارشاد ہوتا ہے: