Brailvi Books

رِیاکاری
14 - 167
فَوَیۡلٌ لِّلْمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾الَّذِیۡنَ ہُمْ عَنۡ صَلَاتِہِمْ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾الَّذِیۡنَ ہُمْ یُرَآءُوۡنَ ۙ﴿۶﴾وَ یَمْنَعُوۡنَ الْمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾
ترجمہ کنزالایمان:تو ان نمازیوں کی خرابی ہے جواپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں،وہ جودکھاواکرتے ہیں اور برتنے کی چیز مانگے نہیں دیتے۔(پ۳۰، الماعون: ۴ ۔ ۷)
(4) اعمال برباد ہوجائیں گے
    دُنیا کو آخرت پر ترجیح دینے والے نادانوں کے عمل برباد ہوجائیں گے ۔ چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :
مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا وَ زِیۡنَتَہَا نُوَفِّ اِلَیۡہِمْ اَعْمَالَہُمْ فِیۡہَا وَہُمْ فِیۡہَا لَا یُبْخَسُوۡنَ ﴿۱۵﴾اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ لَیۡسَ لَہُمْ فِی الۡاٰخِرَۃِ اِلَّا النَّارُ ۫ۖ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوۡا فِیۡہَا وَ بٰطِلٌ مَّا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿۱۶﴾
ترجمۂ  کنزالایمان :جو دنیا کی زندگی اور آرائش چاہتا ہوہم اس میں ان کا پورا پھل دے دیں گے اور اس میں کمی نہ دیں گے، یہ ہیں وہ جن کے لیے آخرت میں کچھ نہیں مگر آگ اور اکارت گیا جو کچھ وہاں کرتے تھے اور نابود ہوئے جو ان کے عمل تھے۔(پ۱۲، ھود:۱۶،۱۵)
    حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ آیت ریاکاروں کے حق میں نازل ہوئی
(روح البیان،ھود،تحت الآیۃ۱۵،ج۴،ص۱۰۸)
(5) ریا کاروں کی حَسْرَت
     شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :
Flag Counter