Brailvi Books

رِیاکاری
12 - 167
کیلئے یہ عُذْر ہے بشرطيکہ یہ بھروسہ ہو کہ اس کی قَضاء رکھ لے گااور یہ بھی شَرْط ہے کہ ضَحْوَۂ کُبْرٰی سے پہلے توڑے ،بعد کو نہیں۔
(دُرِّمُخْتار، رَدُّالْمُحْتار ج ۳ ص۴۱۳)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ریا کارکی نادانی
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ریاکاری ایسامُہلِک باطِنی مرض ہے جو انسان کی عَقْل پر پردہ ڈال دیتا ہے ۔کتنا نادان ہے وہ شخص جو رِیاکارانہ عبادت کے ذریعے لوگوں سے عزت ،مال اور قدر ومنزلت کا طلب گار ہو کیونکہ اس نے اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کی رضا ، جنت کی اعلیٰ نعمتوں اور اَبَدِی راحتوں پر اِن عارِضی چیزوں کو ترجیح دی جو ختم ہوجانے والی ہیں،گویا یہ شخص ثواب بیچ کر عذاب خرید رہا ہے اور اُس مخلوق کو راضی کرنے کے لئے مَشَقَّتتیں برداشت کررہا ہے جو اُسے اِن نیکیوں کا کچھ بدلہ نہیں دے سکتی ،جنت کی نعمتیں نہ عذابِ جہنم سے رہائی!بلکہ دُنیا ہی میں لوگوں کو اس کی نیت کا پتا چل جائے تو وہ اس سے نفرت کرنے لگیں۔
''سُن لو!ریاکاری باعثِ ہلاکت ہے ''کے بائیس حُرُوف کی مناسبت سے ریاکاری کی 22 تباہ کاریاں
(1) عمل ضائع ہوجاتا ہے
     دِکھاوے کے لئے عِبادَت کرنے والے کاعَمَل ضائع ہوجاتا ہے ۔ قرآن مجید میں اِرشاد ہوا :
Flag Counter