Brailvi Books

رِیاکاری
128 - 167
طور پر ان کے کردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ہر اسلامی بھائی کو چاہيے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرے اور راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرے ۔ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اِن شَاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی عزوجل اور نعتِرسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی عادی بن جائے گی ، غُصے کی عادت رخصت ہوجائے گی اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ، تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ،دنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا، اِن شَاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔ اسلامی بہنوں کو بھی چاہے کہ اپنے شہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کريں ۔
الحمدللہ عزوجل میں بد ل گیا
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شالیمار ٹاؤن (مرکزالاولیاء لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے :میں بے حد بگڑا ہوا انسان تھا، فلموں ڈراموں کا
Flag Counter