Brailvi Books

رِیاکاری
127 - 167
لہجے سے اُداسی جھلک رہی ہو تو اس کی یہ حالت دیکھ کر کچھ دیر کے لئے آپ بھی غمگین ہوجائیں گے اور اگر آپ کو کسی ایسے اسلامی بھائی کے پاس بیٹھنے کا اتفاق ہو ، جس کا چہرہ کسی کامیابی کی وجہ سے خوشی سے دمک رہا ہو، اس کے لبوں پر مسکراہٹ کھیل رہی ہو اور اس کی باتوں سے مسرت کا اظہار ہورہا ہو تو خواہی نخواہی آپ بھی کچھ دیر کے لئے اس کی خوشی میں شریک ہوجائیں گے ۔

    بالکل اِسی طرح اگر کوئی شخص ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کریگا جو فکر ِ آخرت سے یکسر غافل ہوں اور گناہوں کے اِرتکاب میں کسی قسم کی جھجھک محسوس نہ کرتے ہوں تو غالب گمان ہے کہ وہ بھی بہت جلد انہی کی مانندہوجائے گا اور اگر کوئی ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کریگا جن کے دل فکر ِ مدینہ سے معمور ہوں، وہ دن رات اخروی کامیابی کے لئے اپنی اصلاح کی کوشش میں مصروف رہیں ، ان کی آنکھیں اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئیں تو یقینی طور پر یہی کیفیات اس شخص کے دل میں بھی سرایت کر جائیں گی ۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دعوتِ اسلامی کا مَدَ نی ماحول
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس مَدَنی صحبت کو پانے کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ، الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ! تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے کی برکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس
Flag Counter