Brailvi Books

رِیاکاری
126 - 167
نیک کام بھی نہیں کرتے بلکہ نیکوں کی صورت بنا کر اس کا یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ نیک کام کرتے ہیں پس یہ پہلے ریا کاروں سے بھی بد تر ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (نواں علاج)اچھی صحبت اختیار کیجئے
     مکی مدنی سلطان ،رحمتِ عالمیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اچھے اور برے مصاحب کی مثال ، مشک اٹھانے والے اور بھٹی جھونکنے والے کی طرح ہے ، کستوری اٹھانے والا تمہیں تحفہ دے گا یا تم اس سے خریدو گے یا تمہیں اس سے عمدہ خوشبو آئے گی ، جبکہ بھٹی جھونکنے والا یا تمہارے کپڑے جلائے گا یا تمہیں اس سے ناگوار بو آئے گی ۔''
(صحیح المسلم،،ص۱۱۱۶،رقم الحدیث ۲۶۲۸)
چنگے بندے دی صحبت یاروجیویں دکان عطاراں 		سودا بھاویں مُل نہ لَیے حُلّے آن ہزاراں 

بُرے بندے دی صحبت یارو جیویں دکان لوہاراں 		کپڑے بھاویں کُنج کُنج بَیے چِنگاں پین ہزاراں
 (یعنی اچھے شخص کی صحبت عطّار کی دکان کی طرح ہے کہ جہاں سے آدمی کچھ نہ بھی خریدے تو اسے خوشبو توآہی جاتی ہے اور بُرے شخص کی صحبت لوہار کی دکان کی مثل ہے جہاں اپنے کپڑوں کو جتنا بھی سمیٹ کر رکھیں ،چنگاریاں اس تک پہنچ ہی جاتی ہیں)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی! ہر صحبت اپنا اثر رکھتی ہے ،مثلاً اگر آپ کی ملاقات کسی ایسے اسلامی بھائی سے ہو جس کی آنکھوں میں اپنے کسی عزیز کی موت کی وجہ سے نمی تیر رہی ہو ،اس کے چہرے پر غم کے بادل چھائے ہوئے ہوں اور اس کے
Flag Counter