(3)حضرت فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے تھے کہ عمل وعلم وہی بہتر ہے جو لوگوں سے پوشیدہ ہو۔
(4) حضرت حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں میں نے کچھ لوگوں کی صحبت اختیارکی جن کے دلوں میں حکمت کی ایسی باتیں گزرتی تھیں کہ اگر وہ ان کو زبان پر لاتے تو وہ ان کو بھی اور ان کے ساتھیوں کو بھی نفع دیتیں لیکن انہوں نے شہرت کے خوف سے ا ن باتوں کو ظاہر نہیں کیا او ران میں سے کوئی ایک راستے میں اذیت دینے والی چیز دیکھتا تو وہ اس کو صرف اس لیے نہ ہٹاتا کہ شہرت نہ ہو۔
(احیاء علوم الدین، کتاب ذم الجاہ والریاء،بیان ذم الریاء۔۔۔۔۔۔الخ، ج ۳، ص ۳۶۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد