| رِیاکاری |
سے زیادہ مضبوط کون سی شے ہے؟چنانچہ اس سلسلے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے استفسار کیا گیا : اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: میں نے انسان کے قلب سے زیادہ مضبوط کسی شے کو پیدا نہیں کیا۔جس وقت کہ وہ سیدھے ہاتھ سے صدقہ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ سے بھی اسے چھپاتا ہے ،پس وہ میری مخلوق میں سب سے زیادہ مضبوط ہے۔''
(جامع الترمذی،کتاب التفسیر،الحدیث۳۳۸۰،ج۵،ص۲۴۲ملخصاً)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پوشیدہ عمل افضل ہے
نبی پاک صاحبِ لولاک ،سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:ـ ظاہری اعمال کے مقابلے میں پوشیدہ عمل ستّر گُنا افضل ہے ۔
(کنز العُمّال،کتاب الاذکار،قسم الاقوال،الحدیث ۱۹۲۵،ج ۱، ص۲۲۷ ملخصا)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرت سیِّدنا عیسٰی علیٰ نبیناوعلیہ الصلاۃو السلام کا ارشاد
حضرت سیِّدنا عیسیٰ علیٰ نبیناوعلیہ الصلاۃو السلام نے فرمایا:''جب تم میں سے کسی ایک کا روزہ ہوتو وہ اپنے سر اور داڑھی میں تیل لگائے اور ہونٹوں پربھی ہاتھ پھیرے تاکہ لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ یہ روزہ دار ہے اور جب دائیں ہاتھ سے دے تو بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو اور جب نماز پڑھے تو اپنے دروازے پر پر دہ ڈال دے ۔ اللہ تعالی ثنا (یعنی تعریف)بھی اسی طرح تقسیم کرتا ہے جس طرح رزق تقسیم فرماتا ہے ۔''
(احیاء علوم الدین، کتاب ذم الجاہ والریاء،بیان ذم الریاء۔۔۔۔۔۔الخ، ج ۳، ص ۳۶۱)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد