| رِیاکاری |
کرنی چاہے اور اپنے بڑے عمل کے مقابلے میں آخرت کی بہت بڑی ملکیت یعنی جنت کی نعمتوں کو یاد کیجئے جو ہمیشہ رہنے والی ہیں ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کے ذریعے اس کے بندو ں سے اجر کا طالب ہوتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کاغضب نازل ہوتا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دوسروں کے سامنے عمل کو ظاہر کرنے کی صورت میں وہ ان کے نزدیک تو محبوب ہوجائے لیکن اللہ تعالی کے نزدیک اس کا مقام گرجائے !یوں میرا عمل ضائع ہوجائے گا ۔پھر نفس کو اس طر ح سمجھائے کہ میں کس طر ح اس عمل کو لوگوں کی تعریف کے بدلے بیچ دو ں وہ تو خود عاجز ہیں نہ تو وہ مجھے رزق دے سکتے ہیں اور نہ ہی موت وحیات کے مالک ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سب سے مضبوط مخلوق
حضرت سیِّدُنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:''جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے زمین کو پیدا فرمایا تو وہ کانپنے لگی۔پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے پہاڑوں کو پیدا فرماکر انہیں زمین کے لئے میخیں بنادیا۔فرشتے آپس میں کہنے لگے شائداللہ عَزَّوَجَلَّ نے پہاڑوں سے زیادہ سخت کوئی شے پیدا نہیں فرمائی ۔پھراللہ عَزَّوَجَلَّ نے لوہا پیدا فرمایا،اس نے پہاڑوں کو کاٹ ڈالا۔پھر آگ پیدا فرمائی ،اس نے لوہے کو پگھلا دیا۔پھراللہ عَزَّوَجَلَّ نے پانی کو حکم دیا ،اس نے آگ کو بجھا دیا ۔ پھرہوا کو حکم دیا اس نے پانی کو گدلا کر دیا۔اب فرشتوں میں اختلاف پیدا ہوا کہ سب