Brailvi Books

رِیاکاری
120 - 167
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم تنہائی میں ہوں یااسلامی بھائیوں کے درمیان ، خُوب کوشش کرکے دونوں جگہ عمل کو یکساں انداز میں کرنے کی کوشش کریں ۔ مثلاً جس خشوع وخضوع سے لوگوں کے سامنے نمازپڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اُسی انداز کو تنہائی میں بھی قائم رکھیں اور جس کام کو لوگوں کے سامنے کرنے سے جھجکتے ہیں تنہائی میں وہ کام نہ کیا کریں۔ شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جوکام لوگوں کے سامنے کرنے کو ناپسند کرتے ہو وہ تنہائی میں بھی نہ کیاکرو۔''
 (الجامع الصغیر،حرف المیم،الحدیث:۷۹۷۳،ج۲،ص۴۸۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (آٹھواں علاج) نیکیاں چھپائيے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہے کہ حتی الامکان اپنی نیکیوں کو اُسی طرح چھپائیں جس طرح اپنے گناہوں کو چھپاتے ہیں اوراسی پر قناعت کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نیکی کو جانتا ہے ۔ بالخصوص پوشیدہ نیکی کرنے کے بعد نفس کی خوب نگرانی کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ نفس میں اس عبادت کو ظاہر کرنے کی حرص جوش مارے اور یوں کہے کہ اگر تیرے اس عظیم عمل پر لوگوں کو اطلاع ہوجائے تو وہ بھی عبادات میں مشغول ہوجائیں ۔تُواپنے عمل کو چھپانے پر کیسے راضی ہوگیا؟ اس طرح تو لوگوں کو تیرے مقام و مرتبہ کا علم نہیں ہوگا ،چنانچہ وہ تیری قدر ومنزلت کا انکار کریں گے اور تیری پیروی سے محروم رہ جائیں گے ایسے میں تُولوگوں کا مقتدٰی کیسے بنے گا ؟ نیکی کی دعوت کیسے عام ہوگی ؟وغیرہ ۔ ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ سے ثابت قدمی کی دُعا
Flag Counter