Brailvi Books

رِیاکاری
117 - 167
ضروری ہیں :(1)اس وسوسے کو پہچاننا ،(2)اسے ناپسند کرنا ،(3)اسے قبول کرنے سے انکار کرنا ۔مثلاًکسی نے اچھی اچھی نیتیں کرکے نمازِ تہجد ادا کرنا شروع کی ، اب دورانِ نماز شیطان نے دل میں ریاکاری کا وسوسہ ڈالا کہ جب لوگوں کو میری تہجد گزاری کا پتا چلے گا تو وہ مجھ سے بہت متاثر ہوں گے ،اب اِس وسوسے کوفوری طور پر پہچاننا کہ یہ شیطان کی طرف سے ہے اس نمازی کے لئے بہت ضروری ہے ۔پھر اسے ناپسند بھی جانے کہ خالق عزوجل کی رضا کے لئے کئے جانے والے عمل سے مخلوق کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا غضبِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،پھر اس وسوسے سے اپنی توجہ ہٹا لے ۔
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرچہ یہ کام بہت مشکل سہی مگر ناممکن نہیں،آغاز میں یہ کام بے حد مشکل محسوس ہوتا ہے،لیکن جب تکلف کر کے ایک عرصہ تک اس پر صبر کرے تو اللہ تعالی کے فضل وکرم اور حسنِ توفیق سے یہ کام آسان ہوجاتا ہے ، چنانچہ ہمارا کام کوشش کرنا ہے کامیابی دینے والی ذات ربّ کائنات عزوجل کی ہے : اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿٪۶۹﴾
ترجمۂ کنزالایمان : اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرورہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے اوربے شک اللہ نیکوں کے ساتھ۔(سورہ العنکبوت :۶۹)
Flag Counter