| رِیاکاری |
کرتا اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کاحق نہیں جانتا تو یہ بدترین مرتبہ ومنزل میں ہے ۔چوتھا: وہ شخص جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مال اور علم نہیں دیا اور وہ کہتا ہے کہ اگر میرے پاس مال ہوتا تو میں فلاں کی طر ح عمل کرتا تو وہ اپنی نیت کے ساتھ ہے اور ان دونوں کاگناہ برابر ہے ۔''
(جامع الترمذی ، کتاب الزھد ، باب ماجاء مثل الدنیا۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث ۲۳۳۲ ،ج ۴ ، ص ۱۴۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے !کہ ایک شخص نے اپنی اچھی نیت کی بناء پرکچھ خرچ کئے بغیرخرچ کا ثواب حاصل کرلیا ،جب کہ دوسرابغیر خرچ کئے ہی حرام فعل کا مرتکب ٹھہرا۔فرق صرف اچھی اور بری نیت کی وجہ سے پیدا ہوا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مارکھانا نیّتِ صالحہ سے زیادہ آسان ہے
حضرتِ نعیم بن حماد علیہ رحمۃ اللہ الوھاب فرماتے تھے کہ ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مار کھانا ہمارے لئے نیتِ صالحہ سے زیادہ آسان ہے ۔
(تنبیہ المغترین،ص۲۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جہاد کا ثواب
حضرتِ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم غزوہ تبو ک سے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے ساتھ واپس آئے تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا :''بےشک ہم نے مدینہ منورہ میں ایسے لوگو ں کو چھوڑا کہ ہم جس پہاڑی