صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرتِ سیدنا ابو کبشہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم رء وف رّحیم علیہ الصلوۃ والسلام کو فرماتے ہوئے سنا :''لوگ چار قسم کے ہیں ؛پہلا: وہ جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مال او رعلم عطا فرمایا تو وہ پرہیز گاری کرتا ، صلہ رحمی کرتا اور اس نعمت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا حق جانتا ہے تو یہ بہترین مرتبہ ومنزل میں ہے ۔ دوسرا: وہ شخص جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے علم عطا فرمایا اس کے پاس مال نہیں اور وہ نیت میں سچا ہے اور کہتا ہے کہ اگر میرے پاس مال ہوتا تو فلاں کی طر ح عمل کرتا تو وہ اپنی نیت کے ساتھ ہے ۔ اور ان دونوں کا اجرو ثواب برابر ہے ۔تیسرا: وہ شخص جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مال عطا فرمایا اورعلم عطا نہ فرمایا اور وہ اپنامال بغیر علم کے خرچ کرتا ، پر ہیز گا ر ی نہیں کرتا ،نہ صلہ رحمی