(جامع الاحادیث،قسم الاقوال،الحدیث:۳۵۵۴،ج۲،ص۱۹)
(3) تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کردیتی ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،حرف النون باب النیۃ،الحدیث:۷۲۴۵،ج۳،ص۱۶۹)
(4) مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ''اللہ عزوجل آخرت کی نیت پر دنیا عطا فرما دیتا ہے لیکن دنیا کی نیت پر آخرت عطا فرمانے سے انکار کر دیتا ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق ،قسم الاقوال ،حرف الزاي، باب الزھد،الحدیث:۶۰۵۳،ج۳،ص۷۵)
(5) مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اچھی نیت عرش سے چمٹ جاتی ہے پس جب کوئی بندہ اپنی نیت کوسچا کر دیتا ہے تو عرش ہلنے لگ جاتا ہے، پھر اس بندے کو بخش دیا جاتا ہے۔''
(تاریخ بغداد،القاسم ،الحدیث:۶۹۲۶،ج۱۲،ص۴۴۴)