Brailvi Books

رِیاکاری
110 - 167
صدقہ دینے سے پہلے نیت پر غور
    حضرت سیدنا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں کہ ''بزرگان ِ دین علیہم رحمۃُ اللہ المُبین میں سے اگر کوئی صدقہ کرنا چاہتا تو وہ غور وفکر کرتا اور سوچتا ، اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے ہوتا تو کردیتا ۔''
 (احیاء العلوم، کتاب المراقبۃ والمحاسبۃ ، ج ۵، ص ۱۳۳)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیّتیں کر لیجئے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بلاشبہ اچھی نیت کرنا ایک ایسا عمل ہے جو محنت کے اعتبار سے بے حد ہلکا،لیکن اجروثواب کے لحاظ سے حددرجہ عظیم ہے۔ اس لئے ہمیں چاہے کہ ہر نیک عمل کے شروع کرنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں حتی کہ کھانے ، پینے ، لباس ، نیند اور نکاح کرنے میں بھی اچھی نیت شامل حال ہو ۔ مثلاًکھانے پینے سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت پر قوت حاصل کرنے کی نیت ہو ۔ لباس پہنتے وقت یہ نیت ہو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اپنی پوشیدہ چیز یں چھپانے کا حکم دیا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمت کے اظہار کی نیت ہو ۔ سونے سے یہ مقصود ہوکہ جو عبادات اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرض کی ہیں ان کو ادا کرنے میں مدد حاصل ہو ۔ نکاح کرنے میں پاکدامنی حاصل کرنے اور حرام سے بچنے کی نیت ہو ۔

مدینہ: اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا سنّتوں بھرا کیسٹ بیان ''نیّت کا پھل''اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ کارڈ یا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیّۃًحاصِل فرمائیں۔
Flag Counter