Brailvi Books

رِیاکاری
107 - 167
    (3)کسی امام سے پوچھاگیا :''مخلص کون ہے؟'' تو انہوں نے ارشاد فرمایا :''مخلص وہ ہے جو اپنی نیکیاں اس طرح چھپائے جس طرح اپنے گناہ چھپاتاہے۔''

    (4)ایک اور بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے عرض کیا گیا :''اخلاص کی اِنتہا کیا ہے؟'' تو انہوں نے ارشاد فرمایا :''وہ یہ کہ تم لوگوں سے تعریف کی خواہش نہ کرو۔''
(الزواجر،الکبیرۃالثانیۃ الشرک الاصغر۔۔۔۔۔۔الخ،خاتمۃ فی الاخلاص،ج۱، ص۹۰)
یکساں ہو مدح و ذَم مجھ پہ کر دو کرم

نہ خوشی ہو نہ غم تاجدارِ حرم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اللہ عزوجل کی رضا سب نعمتوں سے بڑھ کر ہے
    حضرتِ سیدنا ابوسَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ''بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ اہل جنت سے فرمائے گا :''اے جنتیو! ''تو وہ عرض کریں گے : ''اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ !ہم حاضر ہیں اور بھلائی تو تیرے ہی دستِ قدر ت میں ہے۔'' اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا:'' کیا تم را ضی ہو؟'' تو وہ عر ض کریں گے :''اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ ! ہم کیو ں نہ راضی ہوں کہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرمایاجو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں فرمایا۔'' تو اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا :'' میں تمہیں اس سے بھی افضل نعمت نہ عطا فرماؤں؟'' وہ عر ض کریں گے: ''اس سے افضل شے کو نسی ہو گی ؟ '' تو اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا : '' میں تمہیں اپنی رضا
Flag Counter