(4)حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جب آخر ی زمانہ آئے گا تو میری امّت تین گروہ میں بٹ جائے گی ۔ایک گروہ خالصًا اﷲعَزَّوَجَلَّ کی عبادت کریگا دوسرا گروہ دکھاوے کے لیے اﷲعَزَّوَجَلَّ کی عبادت کریگا اور تیسرا گروہ اس لیے عبادت کریگا کہ وہ لوگوں کا مال ہڑپ کرجائے ۔جب اﷲعَزَّوَجَلَّ بروز قیامت ان کو اٹھائے گا تو لوگو ں کامال کھاجانے والے سے فرمائے گا :میری عزت او رمیرے جلال کی قسم ! میری عبادت سے تیرا کیاارادہ تھا ؟'' عرض کریگا :''تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! لوگوں کو دکھانا۔'' اﷲعَزَّوَجَلَّ فرما ئے گا :''اس کی کوئی نیکی میری بارگاہ میں مقبول نہیں، اسے دوزخ میں ڈال دو۔'' پھر خالصًا