Brailvi Books

راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل
32 - 41
    ''اذھب فانظر موضعا یحتاج الناس إلی الماء فاحفر ھناک بئرا فإني أرجو ا أن تنبع لک ھناک عین و یمسک عنک الدم ، ففعل الرجل فبرأ''۔ رواہ الإمام البیھقي عن علي قال سمعت ابن المبارک وسئلہ الرجل فذکرہ(۱)۔
    امام بیہقی فرماتے ہیں: اسی قبیل(۲)سے ہمارے استاد ابو عبداللہ حاکم (صاحبِ مستدرک ) کی حکایت ہے کہ انکے مُنہ پر پھوڑے نکلے ، طرح طرح کے علاج کئے ، نہ گئے ، قریب ایک سال کے اسی حال میں گزرا ، انھوں نے ایک جمعہ کو امام استاذ ابو عثمان صابونی رحمۃ اللہ علیہ سے ان کی مجلس میں دُعا کی درخواست کی ، امام نے دُعا فرمائی اورحاضرین نے بکثرت آمین کہی، دوسرا جمعہ ہوا، کسی بی بی نے ایک رقعہ مجلس میں ڈال دیا اس میں لکھا تھا کہ میں اپنے گھرپلٹ کر گئی اورشب کو ابو عبداللہ حاکم کے لئے دُعا میں کوشش کی، میں خواب میں جمالِ جہاں آرائے حضور رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئی (۳) گویا مجھے ارشاد فرماتے ہیں ـ :
'' قو لي
۱۔ '' جا ایسی جگہ دیکھ جہاں لوگوں کو پانی کی حاجت ہو وہاں ایک کنواں کھود، (اور ارشاد فرمایا کہ) میں امید کرتاہوں کہ وہاں تیرے لئے ایک چشمہ نکلے گا اورتیر ایہ خُون بہنا بندہو جائے گا۔اس شخص نے ایساہی کیا اوراچھا ہوگیا'' ۔ اسے بیہقی نے علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔فرمایا میں نے ابن مبارک سے سُنا، ان سے ایک شخص نے سوال کیا تو انہوں نے اس حدیث کو ذکر کیا (شعب الإیمان ، ج۳ ،ص۲۲۱، رقم الحدیث۳۳۸۱، دارالکتب العلمیۃ بیروت)        ۲۔ قِسم 

۳۔جن کے حسن سے کائنات میں خوبصورتی ہے، اس رحمت والے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا خواب میں دیدار نصیب ہوا،
Flag Counter