عوف بن مالک اشجعی صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ علیل (۲)ہوئے ، فرمایا :پانی لاؤ کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے:'' ہم نے اتاراآسمان سے برکت والا پانی''پھر فرمایا : شہد لاؤ۔اور آیت پڑھی کہ'' اس میں شفاء ہے لوگوں کیلئے'' ۔پھر فرمایا : روغن زیتوں لاؤ، اورآیت پڑھی کہ'' برکت والے پیڑ سے '' پھر ان سب کو ملا کر نوش فرمایا(۳) ، شفاء پائی۔
تو جب متفرقات(۴) کا جمع کرنا جائز و نافع ہے تو یہ تو ایک ہی دو اسب خوبیوں کی جامع ہے اس کی کامل نظیر(۵) نسخہ امامِ اجل (۶) حضرت سیّدنا عبداللہ بن مبارک، شاگردِ رشید حضرت امام الائمہ سیدنا امامِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہماو نسخہ جلیلہ رؤیا ئے حضور پُرنور سیّدالمرسلین رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہے ، علی بن حسین بن شقیق کہتے ہیں :میرے سامنے ایک شخص نے امام عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کی : اے عبدالرحمن ! سات برس سے میرے ایک زانومیں پھوڑا ہے قسم قسم کے علاج کئے ،طبیبوں سے رجو ع کی ،کُچھ نفع نہ ہوا ۔فرمایا :