Brailvi Books

راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل
28 - 41
اللہ اکبر، غو ر کیجئے بحمداللہ کیسانسخہ جلیلہ ، جمیلہ(۱) ، جامعہ (۲)، کافیہ(۳) ، شافیہ(۴) ، صافیہ(۵) ، وافیہ(۶) ہے کہ ایک مفرد (۷) دوا اور اس قدر منافعِ جانفزا (۸)،
وفضل اللہ أوسع و أکبر و أطیب و أکثر (۹)۔
علماء تو بغرضِ حصول شفاء و دفعِ بلا، متفرق اشیاء جمع فرماتے ہیں کہ اپنی زو جہ(۱۰) کو اس کا مہر(۱۱) کُل یابعض دے ،وہ اس میں سے کچھ بطیبِ خاطر(۱۲)اسے ہبہ(۱۳) کردے ان داموں(۱۴) کا شہد و روغنِ زیتون(۱۵) خریدے بعض آیاتِ قرآنیہ، خصوصاً سورئہ فاتحہ اورآیاتِ شفا، رکابی(۱۶) میں لکھ کر آبِ باراں (۱۷)اور و ُہ نہ ملے تو آبِ دریا سے دھوئے ، قدرے وہ روغن وشہد ملاکر پئے ، بعونہٖـ تعالیٰ(۱۸) ہر مرض سے شفا پائے کہ اس نے دو شفائیں قرآن وشہد ، دوبرکتیں باران و زیت (۱۹) اور ہنی ومری زرِ موہوب مہر (۲۰)، پانچ چیزیں جمع کیں۔
۱۔خوبصورت ، اچھا        ۲۔ مکمل        ۳۔ کفایت کرنے والا        ۴۔شفا دینے والا        ۵۔ صاف     ۶۔خاطر خواہ

۷۔اکیلی، واحد        ۸۔فرحت انگیز ، دل خوش کرنے والے فائدے 

۹۔اوراللہ کا فضل بہت وسیع ، بہت بڑا ، بہت پاکیزہ اور بہت زیادہ ہے۔

۱۰۔ بیوی              ۱۱۔ حقِ زوجیّت ، وہ روپیہ یا جنس جومسلمانوں کے نکاح کے وقت مرد کے ذمے عورت کو دینا مقرر کیا جاتاہے ۱۲۔ اپنی خوشی سے ، رضا مندی کے ساتھ ۱۳۔ عطا کردے ، تصرف کا اختیار دے دے ۱۴۔ پیسوں یارقم

۱۵۔ زیتون کا تیل        ۱۶۔ پلیٹ ۱۷۔بارش کا پانی         ۱۸۔اللہ تعالیٰ کی مدد سے      ۱۹۔بارش اور زیتون کا تیل    

۲۰۔ بخوشی ہبہ کیا ہو امالِ مہر
Flag Counter