حدیث ۵۹ ـ: کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :
''طعام الواحد یکفي الإثنین وطعام الإثنین یکفي الأربعۃ و ید اللہ علی الجماعۃ'' رواہ البزارعن سمرۃ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۳)۔
۱۔ ''اکھٹے اکھٹے ہوکر کھاؤجدا جدا نہ ہوکہ برکت جماعت کے ساتھ ہے ''۔ اسے ابن ما جہ اورعسکری نے مواعظ میں امیر المومنین عمر رضی للہ تعالیٰ عنہ سے بسندِ حسن روایت کیا (کنزالعمال،کتاب المعیشۃ، ج۱۵،ص۱۰۳، رقم الحدیث ۴۰۷۱۶ ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت)
۲۔ '' برکت تین چیزوں میں ہے، مسلمانوں کے اجتماع ،طعامِ ثرید اورطعامِ سحری میں ''۔اسے طبرانی نے کبیر میں اوربیہقی نے شعب میں سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔
(المعجم الکبیر ، سلیمان التیميعن أبي عثمان النہدي ، ج۶، ص۲۵۱، الحدیث :۶۱۲۷ ، دار إحیاء التراث العربي ، بیروت)
۳۔ ''ایک آدمی کی خوارک دو کو کفایت کرتی ہے اوردو کی خوراک چار کو، اوراللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہے'' ۔ اسے بزار نے سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ( بزار)