۱۔ ''میں اپنے چند برادران دینی کو تین سیریا چھ سیر کھانے پر اکٹھا کروں تو یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ تمھارے بازار میں جاؤں اور ایک غلام خرید کر آزاد کردوں''۔ اسے ابو الشیخ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے موقوفاً روایت کیا (" الترغیب و الترھیب" ، کتاب الصدقات، الترغیب في إطعام الطعام و سقي الماء و الترھیب من منعہ، ج۲، ص۳۸، الحدیث:۲۳، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت)
۲۔ ''جمع ہو کر کھاؤ اور اللہ تعالیٰ کا نام لو تمھارے لئے اسی میں برکت رکھی جائے گی'' ۔ اسے ابوداؤد، ابن ما جہ اورحبان نے وحشی بن حرب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا("سنن أبي داود"، کتاب الأطعمۃ ، باب في الاجتماع علی الطعام ، ج۳، ص۴۸۶، الحدیث:۳۷۶۴ ، دار إحیاء التراث العربي، بیروت )