Brailvi Books

راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل
22 - 41
    ''الضیف یأ تي برزقہ و یرتحل بذنوب القوم یمحص عنھم ذنوبھم'' ۔ رواہ أبو الشیخ عن أبي الدرداء رضي اللہ تعالٰی عنہ(۱)۔
حدیث ۵۴ : سیدنا امام حسن مجتبیٰ صلی اللہ تعالیٰ علی جدہ الکریم و علیہ و بارک و سلم کی حدیث میں ہے :
    ''لأن أطعم أخا لي في اللہ لقمۃ أحب إلٰي من أن أتصدق علی مسکین بد رھم، و لأن أعطی أخا لي في اللہ درھما أحب إلٰي من أن أتصدق علٰی مسکین بما ئۃ درھم''۔ رواہ أبو الشیخ في الثواب عنہ عن جدہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم و لعل الأظھر وقفہ کالذي یلیہ(۲)۔
۱۔ ''مہمان اپنا رزق لے کرآتاہے اورکھلانے والوں کے گناہون كو مٹاکر جاتاہے ، ان کے گناہ مٹادئیے جاتے ہیں ''۔اسے ابو الشیخ نے ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا(کنز العمال ،کتاب الضیافۃ ، باب في ترغیب الضیافۃ ، الفصل الأول ، ج۹،ص۱۰۷، الحدیث: ۲۵۸۳۰، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت )

۲۔ ''بے شک میرا اپنے کسی اسلامی بھائی کو ایک نوالہ کھلانا مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ مسکین کو ایک روپیہ دُوں ، اور اپنے اسلامی بھائی کو ایک روپیہ دینا مجھے اس سے زیادہ پیارا ہے کہ مسکین پر سو روپیہ خیرات کروں ''۔اسے ابو الشیخ نے ثواب میں امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ،انھوں نے اپنے ناناجان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کیا اورظاہر اً یہ حدیث موقوف ہے بعد والی حدیث کی طرح( "الترغیب و الترھیب"، کتاب الصدقات، الترغیب في إطعام الطعام وسقي الماء و الترھیب من منعہ، ج۲، ص۳۸، الحدیث۲۴، دار الکتب العلمیۃ، بیروت )
Flag Counter