''من وافق من أخیہ شھوۃ غفرلہ'' رواہ العقیلي و البزار و الطبراني في الکبیر عن أبي الد رداء رضي اللہ تعالٰی عنہ و لہ
۱۔ ''اللہ تعالیٰ کے فرائض کے بعد سب اعمال سے زیادہ پیا را عمل مسلمان کا دل خوش کرناہے''۔ طبرانی نے دونوں میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا( "المعجم الأوسط لطبرانی" باب المیم من اسمہ محميود، ج۶، ص۷ ۳، الحدیث، ۷۹۱۱، دار الکتب العلمیۃ، بیروت)
۲۔ '' سب سے افضل کام مسلمانوں کا دل خوش کرنا ہےاسطرح کہ تُو اس کابدن ڈھانکے یا بھوک میں پیٹ بھر ے یا اس کا کوئی کام پورا کرے''۔ اسے اوسط میں امیر المومنین عمر فاروق اعظم سے اور ایسے ہی ابو الشیخ نے ثواب میں اور ا صبہانی نے اپنے بیٹے عبداللہ کی حدیث میں ( الترغیب و الترھیب،(طبرانی) ، کتاب البر و الصلۃ ، باب الترغیب في قضاء حوائج المسلمین ، ج۳، ص۲۶۵، الحدیث:۱۹، دارالکتب العلمیۃ، بیروت )اور ابن ابی الدنیا نے بعض اصحاب ِ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کیا۔