''من موجبات الرحمۃ إطعام المسلم المسکین'' رواہ الحاکم وصححہ، و نحوہ البیھقي و أبو الشیخ في الثواب عن جابر رضي اللہ تعالٰی عنہ(۳)۔
۱۔ ''تشریح: جس مسلمان کادل کسی کھانے پینے یا کسی قسمِ حلال چیز کو چاہتاہو اتفاق سے دوسرا اس کے لئے وہی چیز مہیّا کر دے، اللہ عزوجل اس کے لئے مغفرت فرمادے''۔ اسے عقیلی ، بزار اور طبرانی نے کبیر میں ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیااورلآلی میں اسکے شوا ہدہیں۔
(مجمع الزوائد ، کتاب الأطعمۃ ، باب فیمن وافق من أخیہ شھوۃ ، ج۵، ص۱۰، الحدیث ۷۸۷۴، دار الفکر ، بیروت)
۲۔ ''جو اپنے مسلمان بھائی کو اس کی چاہت کی چیز کھلائے ،ا للہ تعالیٰ اسے دوزخ پر حرام کردے''۔ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا(شعب الإیمان، ج۳، ص۲۲۲، الحدیث:۳۳۸۲، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت)
۳۔ ''رحميتِ الہٰی کو واجب کردینے والی چیزوں میں سے غریب مسلمانوں کو کھانا کھلانا ہے '' ۔ روایت کیا اسے حاکم نے اور اس کی تصحیح کی ، ایسے ہی بیہقی اور ابو الشیخ نے ثواب میں جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ( الترغیب و الترھیب (بیھقی)،کتاب الصدقات ، باب الترغیب في إطعام الطعام الخ ، ج۲، ص۳۵، رقم الحدیث۹، دار الکتب العلمیۃ، بیروت )