Brailvi Books

رَہنمائے جدول
99 - 248
پائینچے رکھنے کی نیت کے ساتھ شریک ہوں ۔ بعد حلقہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول کی برکتیں بتا کر مدنی قافلوں میں سفر کی نیتیں کروا کر نام وغیرہ لکھیں اور (۲۲) اپنے ساتھ سفر بھی کروائیں ۔ شرکائے قافلہ کو چونکہ اکثر وقت مسجد ہی میں گزارنا ہے لہٰذا قفل مدینہ سے متعلق ان چند انعامات کے نفاذ میں دونوں جہاں کی عافیت ہے ۔ مثلاً (۲۳) قہقہہ لگانے سے بچتے ہوئے (۲۴) ضروری بات بھی (۲۵) دعوتِ اسلامی کی اصطلاحات کے استعمال کے ساتھ کم لفظوں میں (درست تلفظ کی ادائیگی کا لحاظ رکھتے ہوئے ) (۲۶) لکھ کر یا اشارے سے کیجئے ۔ (۲۷) نظریں جھکا کر سامنے والے کے چہرے پر نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو کی عادت ڈالئے (اس کے لئے قفل مدینہ کی عینک کا استعمال مفید ہے ) اور فضول بات منہ سے نکلنے پر نادم ہوکر دُرُودِ پاک پڑھئے ۔
دُ ہرائی کا حلقہ:
    آج جو کچھ سیکھا ہے امیر قافلہ حلقے کی صورت میں شرکاء کے سامنے خود ہی اسکی دُہرائی کرے اور اگر کوئی بخوشی سنانا چاہے تو سُنے۔ پھر امیر قافلہ مدنی انعامات کے مطابق (۲۸) اجتماعی فکر ِ مدینہ کروائے۔ جس میں تمام شرکائے قافلہ سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ آج مدنی انعامات کے مطابق کہاں تک عمل ہواکے تحت کارڈ پرُ کرنے کی ترکیب کریں ۔ پھراجتماعی ترغیب دلا کر ارادہ کروائیں کہ (۲۹) روزانہ کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر اورہر ماہ مدنی انعامات کا کارڈ پُر کرکے جمع کروانے کیلئے ترغیب دلائیں گے(۳۰)اور اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل خود بھی ہر ماہ
Flag Counter