(۱۱)بیت الخلاء میں جانے ا ور باہر آنے کی دُعا (۱۲)جودعائیں سیکھیں اُن کی دُہرائی۔
نوٹ: مذکورہ دعائیں آئندہ صفحات میں ملاحظہ کیجئے ۔پانچواں اور چھٹا کلمہ شریف دو نشستوں میں یاد کروایا جائے۔
وقفہ آرام:حلقوں کے بعداذانِ عصر تک وقفہ اِسْتِراحَت۔
بعد نمازِعصر علاقائی دورہ کا اعلان دُعا سے پہلے کر لیجئے۔ (امیرِ قافلہ کو چاہیئے کہ قافلہ پہنچتے ہی امامِ مسجد/خطیب / کمیٹی وغیرہ سے اعلانات کی اجازت کی ترکیب بنالے، اعلان کرنے والے کو چاہیئے کہ نمازِعصر اقامت کہنے والے کے دائیں جانب ادا کرے اور وہیں قبلہ رُو کھڑے ہوکراعلان کرے ،اعلان اتنی آواز سے ہو کہ تمام نمازی باآسانی سُن سکیں) دُعا کے بعد نیکی کی دعوت کے فضائل پر (۱۲منٹ )بیان ہو،حاضرین کوعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کیلئے تیار کیا جائے ۔ پھر مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقے کے مطابق عصر کے بعدہی (۱۶) علاقائی دورہ کیجئے اورمختصر نیکی کی دعوت کا ذیل میں دیا ہوا مضمون (زبانی یاد کر کے ) پیش کیجئے۔