Brailvi Books

رَہنمائے جدول
93 - 248
    دعوت اسلامی کا ایک مدنی قافلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہر سے آپ کے علاقے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسجد میں آیا ہوا ہے ۔ ہم نیکی کی دعوت کیلئے حاضر ہوئے ہیں۔ آپ سے عرض ہے کہ آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسجد میں ابھی بیان جاری ہے ، ابھی تشریف لے چلئے اور چل کر بیان میں شرکت فرما لیجئے، ہم آپ کو لینے کیلئے آئے ہیں ، آیئے تشریف لے چلئے۔ (اگر وہ تیار نہ ہوں تو کہیں کہ)اگر ابھی نہیں آسکتے تو نمازمغرب وہیں ادا فرما لیجئے ۔ نماز کے بعد اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل سنتوں بھرا بیان ہو گا ۔ آپ سے عاجزانہ التجا ہے کہ بیان ضرور سنئے گا ۔ اللہ عَزَّوَجَل ہمیں اور آپ کو دونوں جہان کی بھلائیاں نصیب فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

نوٹ: علاقائی دورہ (برائے نیکی کی دعوت) عصر تا مغرب ہی کیا جائے۔

عصرتامغرب مسجد میں درس کی ترکیب کچھ اس طرح ہوگی:

    اِس دوران فیضان سنت (تخریج شدہ ،جلداول)کے باب :پیٹ کا قفل مدینہ ، آدابِ طعام ،فیضانِ بسم اللہ اور امیراہلسنت مدظلہ العالی کے بیاناتِ عطاریہ سے درس دیاجائے۔ ہوسکے توآخرمیں چند منٹ سنتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجائے۔ 

''۳ د ن'' کے مد نی قافلے میں ترتیب کچھ اس طرح ہوگی:

۳دن کے مدنی قافلے میں صرف فیضان سنت (تخریج شدہ)کے باب آداب طعام سے ہی ترکیب کی جائے ۔تفصیل درجِ ذیل ہے:

(1)فیضان سنت (تخریج شدہ)کے نیچے دیئے ہوئے ۔ (صفحہ نمبر۱۷۷ تا ۲۰۹ تک)