Brailvi Books

رَہنمائے جدول
90 - 248
دن کے مدنی قافلوں میں جن اسلامی بھائیوں کو درس وبیان کرنا نہیں آتا ان سے عملی طریقہ بھی اسی حلقے میں کروائے تاکہ عوام کے سامنے جانے سے پہلے ان کی اچھی طرح مشق ہوجائے مثلاً لیاقت بھائی عشاء کا درس دیں گے تو امیر قافلہ فیضان سنّت جلد اول میں سے نشان لگاکر دے دے کہ آپ نے یہاں سے یہاں تک درس دینا ہے اب لیاقت بھائی اس حلقے میں تیاری بھی کریں گے اور مشق بھی کریں گے۔

نوٹ: درس دینے کا طریقہ فیضانِ سنت میں تحریر ہے وہیں سے یاد کروانے کی ترکیب کی جائے۔
دعائیں یاد کرنے کا حلقہ:
    (۱۹منٹ)گرمیوں میں اس وقت اور سردیوں میں یہ حلقہ عشاء کے بعد ہوگا۔اس حلقے میں ۳دن،۱۲دن اور ۳۰دن کے قافلوں میں ''دعائیں'' سیکھنے سکھانے کی ترتیب الگ الگ ہوگی۔ جوکہ درج ذیل ہے:۔

3دن کے مدنی قافلے میں ''دُعائیں''سیکھنے سکھانے کی ترتیب :

    پہلے دن:کھانا کھانے سے پہلے اور بعدکی دُعا۔

    دوسر ے دن:گھر میں داخل ہونے کی دُعا ۔

    تیسر ے دن:استنجاء خانے میں داخل ہونے کی دُعا۔

۱۲دن کے مدنی قافلے میں ''دُعائیں''سیکھنے سکھانے کی ترتیب :

(۱)گھر سے باہر نکلنے کی دُعا۔			(۲)سُواری پر سُوار ہونے کی دُعا۔

(۳)استنجاء خانے میں داخل ہونے کی دُعا۔	(۴)سوتے وقت کی دُعا۔
Flag Counter