(۸)جمعہ کی سنّتیں اور خطبے کے ''۷'' مدنی پھول اور نماز کاعملی طریقہ(ص ۴۲۶ تا ص۴۳۳)
(اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کر سُنائے)۔
(۹) ترکِ جماعت کے ''۲۰'' اَعذار اور نمازِ وتر کے ''۹'' مدنی پھول (ص۲۶۸تا ص ۲۷۳)
(اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کر سُنائے)۔
(۱۰) قَے سے کب وضو ٹوٹتاہے؟ تھوک میں خون ،وضو میں شک آنے کے ''۵'' احکام(ص ۳۰ تا ص۳۴)
(اس میں امیر قافلہ قےَ سے کب وضو ٹوٹتا ہے یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کر سُنائے)۔
(۱۱)نماز کے ''۳۰'' واجبات (ص ۲۱۷ تا ص ۲۲۱)
(اس میں امیر قافلہ کم از کم'' ۷'' یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کرسُنائے)۔
(۱۲)جنازے کو کندھا دینے کا ثواب ،جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ، واپسی کے مسائل ، کافر کے جنازے اورعیادت کے احکام(ص ۳۸۵ تا ص ۳۹۳)
(اس میں امیر قافلہ جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ یاد کروائے اور باقی سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کر سُنائے)۔