اس کے ساتھ ساتھ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے ان شاء اللہ عزوجل اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ ان شاء اللہ عزوجل عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی عزوجل اور نعتِرسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم کی عادی بن جائے گی ، غُصے کی عادت رخصت ہوجائے گی اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ، تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ،دنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی ۔ راہِ خدا عزوجل میں مسلسل سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل
پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کے مکمل فوائد اسی وقت حاصل ہوسکتے ہیں جب ہم گھر سے چلنے سے لوٹنے تک ، مدنی قافلے میں سونے جاگنے ، کھانے پینے اور تربیت کے سارے معاملات میں مدنی قافلے کے جدول پر عمل کریں گے۔ الحمد للہ عزوجل !دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کا دیا ہوا یہ ''جدول ''مدنی قافلے میں سفر کے تجربات کا نچوڑ ہے۔(مدنی قافلے کا جدول صفحہ 56پرملاحظہ فرمائیں۔ )