زیرِ نظر کتاب''رہنمائے جدول برائے مدنی قافلہ '' میں اسی جدول پر عمل کرنے کا طریقہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ، نیز مدنی قافلوں میں سکھائی جانے والی دعائیں،نماز کے مختلف احکام، سنتیں اور آداب بھی مرقوم ہیں۔اس کتاب کو مجلس مدنی قافلہ اورمجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )کے ذمہ داران نے مرتب کیا ہے ۔اس میں آپ کو جوخوبیاں دکھائی دیں وہ اﷲ عزوجل کی عطا، اس کے پیارے حبیب صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نظر کرم، علماء کرام رحمہم اﷲ تعالیٰ بالخصوص شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے فیض سے ہیں اور جو خامیاں نظر آئیں ان میں یقینا ہماری کوتاہی کو دخل ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔