| رَہنمائے جدول |
کے احکام میں لکھا ہے حلقے میں وہی پڑھ کر سنانا اور یاد کروانا ہے اپنی طرف سے ہرگزہرگزہرگزوضاحت نہ کریں۔نہ کسی معاملے پر بحث کریں، کوئی بحث کرے بھی تو امیر قافلہ یوں عرض کرے کہ نماز کے احکام میں مسئلہ یہ لکھا ہے مزیدوضاحت کے لئے آپ علماء کرام سے رابطہ فرمالیں۔اس حلقے میں ۳دن،۱۲دن اور ۳۰دن کے مدنی قافلوں میں سیکھنے سکھانے کی ترتیب الگ الگ ہوگی جوکہ درج ذیل ہے:
3دن کے مدنی قافلے میں ''نماز کے احکام'' سے سکھانے کی ترتیب:
پہلے دن :وضو کا طریقہ،فرائض اور سنّتیں، نمازکا عملی طریقہ (ص ۸ تاص۱۶) (اس میں امیرقافلہ وضوکے فرائض اوراس کی سنّتیں یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کر سُنائے اورنماز کا عملی طریقہ کروائے۔) د وسر ے دن :غسل کا طریقہ،غسل کے فرائض (ص ۱۰۰ تاص ۱۰۴) (اس میں امیر قافلہ صرف غسل کے فرائض یاد کروائے اور باقی سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کر سُنائے )۔ تیسرے دن :تیمم کی سنّتیں، تیمم کا طریقہ، تیمم کے فرائض (ص ۱۲۴ تا ص۱۲۹) (اس میں امیر قافلہ تیمم کے فرائض اورطریقہ یاد کروائے ،باقی سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ کر سُنائے )۔
12دن کے مدنی قافلے میں ''نماز کے احکام'' سے سکھانے کی ترتیب :
(۱)وضو کا طریقہ،فرائض،سنّتیں اور نماز کاعملی طریقہ(۱۲منٹ)(ص ۸تاص۱۶) (اس میں امیرقافلہ وضوکے فرائض اوراس کی سنّتیں یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں صرف پڑھ