| رَہنمائے جدول |
لائیں۔۳۰ دن اور ۱۲ دن کے مدنی قافلے میں جن اسلامی بھائیوں کو ترغیبات گزشتہ حلقے میں یاد نہ ہوتی ہوں تو اُن کواِس حلقے میں بھی یاد کروائی جاسکتی ہیں اورایک دوسرے کو سنائی جائیں۔
انفرادی کوشش کاحلقہ:(۲۱:۱۱ سے ۰۰:۱۲)
اس میں اسلامی بھائی(۳) نظریں جھکائے باوقار انداز میں(۴)عام مسلمانوں کے پاس خود جا کر ان کو سلام کرکے اصلاحِ اعمال،گناہوں سے اجتناب اور موت و آخرت کی سوچ دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کیلئے انفرادی کوشش کریں اورہاتھوں ہاتھ مسجد میں لانے کی ترکیب بھی بنائيں ۔ (۵) مخاطب کے چہرے پر نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو کرنے کی کوشش فرمائیں ۔(اس کی عادت بنانے کیلئے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل قفلِ مدینہ کے عینک کا استعمال صحیح رہے گا)انفرادی کوشش کے لئے تین اسلامی بھائی مسجدمیں رَہ کربارہ مدنی کاموں پر ایک دوسرے کا ذہن بنائیں گے۔ (۴۱ منٹ )
سنّتیں سیکھنے کا حلقہ: ( ۰۰:۱۲ سے ۳۰:۱۲)
اس حلقے میں ۳دن،۱۲دن اور ۳۰ دن کے مدنی قافلوں میں سنّتیں سیکھنے کی ترتیب الگ الگ ہوگی۔امیرِ قافلہ سنّتیں سکھاتے ہوئے پیار اور محبت سے ترکیب بنائے،ہرگز ہرگزکسی کو نہ ڈانٹے اور یادرہے اس حلقے میں سنّتیں سکھانی اور یاد کروانی ہیں اور ساتھ ساتھ ان سنتوں پر عمل کا ذہن بھی بنانا ہے ،ایسا نہ ہو کہ شرکا ء کو کھڑا کرکے سنّتیں سنانے پر زور دیا جائے۔یاد کرنے کے بعد کوئی خود سنانا چاہے تو اس کی مرضی لیکن امیر