Brailvi Books

رَہنمائے جدول
79 - 248
    اگراسلامی بھائی مدنی قافلے میں سفر کے لئے نام لکھوائیں توفوراً اپنی ڈائری یا پیڈ پر نام ، پتاوفون نمبر تحریر کرلیں اور عرض کریں ابھی بھی اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ جاری ہے۔ ہوسکے تو اس میں بھی آپ شرکت فرمالیں اور شرکاء قافلہ سے بھی ملاقات فرمالیں۔ اگر وہ ساتھ چلنے کے لئے تیار نہ ہوں تو اُن سے پوچھ لیں کہ'' پھر آپ کس وقت تشریف لائیں گے؟ ہم آپ کا انتظار کریں گے۔''انفرادی کوشش کے دوران کسی سے بحث میں ہرگزہرگز نہ الجھیں۔ اگر کوئی تنگ کرے یا ڈانٹ دے تو خاموشی اختیار کریں اور صبر کرکے ڈھیروں ثواب حاصل کریں۔

    یاد رکھئے! کہ انفرادی کوشش کے لئے دئیے گئے ۴۰ منٹ کے وقت کی پابندی فرمائیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی ایک گھنٹہ انفرادی کوشش میں صرف کر دے تو کوئی ڈیڑھ گھنٹہ۔ کیونکہ اس صورت میں جدول کے دوسرے حلقے متأثر ہونگے۔اس کے علاوہ آپس میں کسی پر تنقید نہ کریں۔ امیر قافلہ کے بارے میں بدگمانیاں نہ کریں ۔کسی ذمہ دار کے بارے میں بحث و مباحثہ کرنے کے بجائے صرف اور صرف مدنی قافلے سے قافلہ تیار کرنے اور واپس علاقے میں جا کربارہ(۱۲) مدنی کام کرنے کے بارے میں گفتگو کریں۔

    انفرادی کوشش کے دوران کم از کم تین اسلامی بھائی مسجد میں ہی تشریف رکھیں اور بارہ مدنی کاموں پر ایک دوسرے کا ذہن بنائيں ۔انفرادی کوشش کے دوران اگر کوئی مسجد میں آنے کے لئے تیار ہوجائے تو اُسے اپنے ساتھ مسجد میں