Brailvi Books

رَہنمائے جدول
77 - 248
نصیب ہوگا ۔ یقینا پہلا گروہ ان لوگوں کا ہوگا جنہوں نے اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں بسر کی ہو گی ،جبکہ دوسرا گروہ ان بندوں کا ہوگا جن کی زندگی اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت میں گزری ہوگی ۔

    پیارے بھائی!اگر ہم میدان ِ محشر کی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی مختصر سی زندگی اس طرح سے گزارنی چاہیے کہ اللہ عزوجل ہم سے راضی ہوجائے ۔ اس مقصد کو پانے کے لئے علمِ دین کی حاجت ہے اور علمِ دین کے حصول کے لئے بہترین ذریعہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرنا بھی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے 3دن ،12 دن ،30 دن اور 12 ماہ کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں ۔ ان مدنی قافلوں کی برکت سے پنج وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتیں بھی سیکھنے کو ملتی ہیں اور علمِ دین کے لئے سفر کا ثواب الگ سے حاصل ہوتا ہے جیسا کہ حضرتِ ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اکرم ،نورِ مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ ''جو علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتاہے تواللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے اور بے شک فرشتے طالب علم کے عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں اور بے شک زمین وآسمان میں رہنے والے یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں عالم دین کے لئے استغفار کرتی ہیں اور عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی دیگر ستاروں پر اور بے شک علماء وارث ِانبیا ء علیہم السلام ہیں بیشک انبیاء علیہم السلام درہم ودینار کا وارث نہیں بناتے بلکہ یہ نفوس ِ قدسیہ علیہم