امیر قافلہ انفرادی کوشش کا طریقہ کار اس طرح سکھائے کہ ''پیارے اسلامی بھائیو! ۲۰:۱۱ سے ۰۰:۱۲ بجے تک ہم انفرادی کوشش کے لئے باہر جائیں گے باہر جو بھی اسلامی بھائی ملے گا ہم اُس پر انفرادی کوشش کچھ اسطرح کریں گے۔ '' دعوت اسلامی کا ایک مدنی قافلہ راہ خدا عَزَّوَجَل میں سفر کرتا ہوا آپ کے یہاں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسجد میں آیا ہوا ہے ۔''(پھر کچھ اسطرح انفرادی کوشش کرتے ہوئے ترغیب دلائے)
ترغیب
پیارے اسلامی بھائی! اس حقیقت سے کسی مسلمان کو انکار نہیں ہوسکتا کہ مختصر سی زندگی کے ایام گزارنے کے بعدہر ایک کو اپنے پروردگارعزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہوکر تمام اعمال کا حساب دینا ہے۔ہر ایک کی حاضری کا انداز مختلف ہوگا ، کوئی گرمی کی وجہ سے اپنے پسینے میں ڈبکیاں کھا رہا ہو گا اور کسی کو اپنی ذلت ورسوائی کا خوف اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہو گا ، کسی کی کمر بھوک کی وجہ سے جھک چکی ہوگی تو کوئی پیاس کے مارے بلبلا رہا ہوگا ، کسی کا رنگ جہنم کو دیکھ کر زرد پڑ گیا ہوگا تو کوئی جنت سے محرومی کی بناء پر اشک ِ ندامت بہا رہا ہو گا لیکن اس کے برعکس کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہوں گے جنہیں اس دن نہ تو کوئی خوف ہوگا اور نہ کوئی غم ، وہ عرش کے سائے میں ہوں گے ، انہیں سیدھے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا ، حوضِ کوثر سے چھلکتے ہوئے جام پینے کو ملیں گے ، پل صراط سے بجلی کی سی تیزی سے گزر جائیں گے اور انہیں جنت میں داخلہ