Brailvi Books

رَہنمائے جدول
73 - 248
کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔

اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل''۔ہر اسلامی بھائی کا ذہن بنائے کہ اپنی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اور آخر میں روزانہ۱۲ مدنی کاموں کودُہرائے اور پھراُن میں سے کسی ایک مدنی کام کا ذہن بنائے۔بارہ مدنی کام یہ ہیں:

(روزانہ کے پانچ مدنی کام) ۱۔صدائے مدینہ ۲ ۔ بعدِفجر مدنی مشورے کاحلقہ

۳۔ مسجد درس ۴۔چوک درس ۵۔ مدرسۃ المدینہ بالغان۔

(ہفتہ وار پانچ مدنی کام) ۶۔علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ۷۔ ہفتہ واراجتماع میں اول تا آخر شرکت ۸۔ جمعہ اعتکاف ۹۔ کیسٹ اجتماع۱۰۔ تحصیل اجتماع ۔

(ماہانہ دو مدنی کام) ۱۱۔مدنی انعامات۱۲۔ مدنی قافلہ۔ میں بھی ان مدنی کاموں کو کرنے کی نیت کرتاہوں اورآپ بھی نیت فرما لیجئے ۔(اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل )
رسائلِ ا میرِ اہلسنّت مدظلہ العالی سے مدنی قافلوں میں بیانات کی ترکیب

3دن کے مدنی قافلے میں ترتیب :
    پہلے دن:''میں سدھرنا چاہتا ہوں''/''مسجدیں خوشبودار رکھیئے''۔

    د وسرے دن:''دعوتِ اسلامی کا تعارف یا بہاریں''۔

    تیسرے دن:''نیک بننے کا نسخہ''۔
Flag Counter