Brailvi Books

رَہنمائے جدول
72 - 248
    (۱۴) کھانے کی خیر خواہی کی ذمہ داری(دو اسلامی بھائی)۔۔۔۔۔۔

    (۱۵) سونے والوں کو جگانے کی ذمہ داری۔۔۔۔۔۔

    (۱۶) مسجد کی خیر خواہی کی ذمہ داری(مثلاً ٹیوب لائٹ ، پنکھے ، دریاں وغیرہ کی خیرخواہی)

    (۱۷) درس و بیان کے وقت جانے والے نمازی اسلامی بھائیوں کو روکنے والے خیر خواہ ۔۔۔۔۔۔

اسلامی بھائیوں کی ذمہ داری۔۔۔۔۔۔

    جب یہ ذمہ داریاں تقسیم ہوجائيں توجس اسلامی بھائی کو جو ذمہ داری دی جائے وہ اسے اپنے مدنی پیڈ یا ڈائری میں لکھ لے اور امیرِ قافلہ بھی سب کی ذمہ داریاں اپنے پاس ڈائری میں تحریر کرلے تاکہ وقتا ًفوقتاً ان کو یاد دہانی کرواسکے ۔
مدنی مقصد کا حلقہ: (۵۷ : ۹ سے ۳۷:۱۰ )
    اس حلقے میں امیرقافلہ ابتدائی ۲۶ منٹ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل سے بیان کرے،بیان اس انداز میں ہو کہ شرکاء بور نہ ہوں،امیر قافلہ اس بیان کے ذریعہ اسلامی بھائیوں کویہ ذہن دے کہ '' مجھے نیک بننا ہے۔'' اِس بیان کے ذریعے امیر قافلہ ، شرکاء میں ایسا جذبہ پیدا کردے کہ جو نماز نہیں پڑھتے تھے اُن کانماز پڑھنے کا،جومدنی قافلوں میں سفر نہیں کرتے تھے ان کا مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا، جو درس نہیں ديتے تھے ان کا درس دينے کا ، جو بیان نہیں کرتے تھے انکا بيان کرنے کا جو اجتماع میں نہیں آتے تھے انکا اجتماع میں آنے کا ذہن بن جائے۔امیر قافلہ اس بیان کے ذریعے اسلامی بھائیوں میں مدنی مقصد کے تحت نیکی کی دعوت کا جذبہ بیدار کرے
Flag Counter