اعلانات کی دہرائی کے بعد امیر قافلہ درس وبیان و دیگر مساجد میں فجر و ظہر میں بمع رفقاء جاکر درس دینے اور کھانا پکانے کی ذمہ داریوں کے بارے میں مشورہ کرکے ذمہ داریاں تقسیم کرے ۔ کھانے کی تیاری اشراق و چاشت سے لیکر مشورے کے حلقے سے پہلے کرلی جائے ۔ نیز دو وقت کا سالن ایک ساتھ ہی تیارکر لیا جائے ۔ روزانہ بدل بدل کر ذمہ داریاں دی جائیں ، یہ نہ ہو کہ روزانہ کیلئے برتن دھونے یاپکانے کے لئے ایک ہی اسلامی بھائی کو مخصوص کرلیا جائے کہ بے چارہ سنتیں سیکھنے سے ہی محروم رہے ۔ ایک اسلامی بھائی کی ذمہ داری یہ ہو کہ ضرورتاً آرام کے وقفے میں جاگ کر سامان وغیرہ کی حفاظت کرے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مدنی قافلوں میں مشورہ اِن آٹھ کاموں پر لیا جاتا ہے۔(۱)ظہر کا درس (۲)اعلانِ عصر (۳) بیانِ عصر(۴) اعلانِ مغرب (۵) بیانِ مغرب (۶) عشاء کا درس (۷) اعلانِ فجر (۸) بیانِ فجر۔