| رَہنمائے جدول |
(۶) اعلان وہی کیا جائے جو جدول میں دیا گیا ہے۔
(۷) اعلان ٹھہر ٹھہر کر سمجھانے والے انداز میں ہو۔
اب(دورانِ مشورہ) امیر قافلہ پہلے کھڑے ہوکر خود اعلان سنائے۔ پھر شرکاء سے یوں عرض کرے آپ بھی اسی طرح اعلان دُہرانے کی کوشش کریں' لیکن امیرِ قافلہ کسی سے زبردستی نہ کرے ،اب باری باری تمام شرکاء اعلانِ عصر دُہرائيں پھر امیرِ قافلہ کھڑے ہوکر اعلانِ مغرب کرکے دکھائے پھر باری باری تمام شرکاء اعلانِ مغرب دہرائیں، اسی طرح فجرکا اعلان ، اعلانات درجِ ذیل ہیں :اعلانِ فجر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ
'' میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی دعا کے فورًا بعد اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل سنتوں بھرا بیان ہوگا تشریف رکھیئے اور ڈھیروں ثواب کمائيے۔''
اعلانِ عصر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ
''آپ کے علاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے آپ کی مدد درکار ہے برائے کرم دُعا کے بعد تشریف رکھیئے اور ڈھیرو ں ثواب کمائيے۔''