پیارے اسلامی بھائیو!چونکہ اعلان بھی ایک قسم کی نیکی کی دعوت ہے، لہٰذا اس کے آداب کو پیش نظر رکھنا بھی بہت ضروری ہے:
(۱) اعلان کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ پہلی صف میں امام صاحب کے قریب، اقامت کہنے والے کے دائیں جانب نماز اداکرے۔
(۲) امام صاحب کے سلام پھیرتے ہی اعلان کرنے والا اسلامی بھائی کھڑے ہوکر قبلہ شریف کی طرف رخ کرکے نمازیوں کی تعداد کے مطابق آواز بلند کرتے ہوئے اعلان کرے۔ مگر اس بات کا خیال رکھے کہ ایسی بلند آواز بھی نہ ہو جس سے نماز پڑھنے والوں کو تشویش ہو۔
(۳) اعلان بیان کے لئے تعارف کی حیثیت رکھتا ہے۔چنانچہ اعلان جتنے اچھے انداز سے ہوگا،سننے والے بیان کے بارے میں اُتنا ہی اچھا تأثر لیں گے اور اگر اعلان کاانداز نامناسب ہوا یا نہایت تیزی سے اعلان کیا گیا تو سننے والے بیان کے بارے میں بھی اسی قسم کے تأثرات قائم کرلیں گے۔
(۴) اعلان کرنے والا چادرنیچے رکھ کرہی کھڑا ہو اورہاتھ نماز کے انداز میں نہ بندھے ہوں۔
(۵) اعلان کو پہلے ہی سے یاد کرنا بھی ضروری ہے۔