| رَہنمائے جدول |
کی جائے، اوراگر واپسی مغرب میں ہے یا عشاء میں یا کسی بھی وقت ہووہیں تک جدول دُھرائے آگے نہ دُھرائے۔ بالخصوص آخری دن امیرِ قافلہ کو چاہیئے کہ جدول کی دہرائی کرنے کے بعد شرکاء کا یہ ذہن بنائے کہ آہ!آج ہمارے مدنی قافلے کا آخری دن ہے اور ہمارے مدنی قافلے کی واپسی مدنی تربیت گاہ میں ہوگی،جہاں ہم اپنے مدنی قافلے کی کارکردگی پیش کریں گے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل اور پھر امیر قافلہ،شرکاء کو ترغیب دلاکراچھی اچھی نیتیں بھی کروائے۔
(ii)اب امیر قافلہ اعلانات کی دُہرائی کی ترکیب بنائے۔ اعلانات کی دُہرائی:
جَدْوَل کی دُہرائی کے بعداب امیر قافلہ اعلانات کی اہمیت بتائے اور طریقہ کاربھی سکھائے۔
اعلان کرنے کی فضیلت:
پیارے اسلامی بھائیو! اعلان بیان ہی کی ایک کڑی ہے، اگر ہم بیان کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہيے کہ پہلے اعلان کرنا سیکھیں۔ اعلان بھی ایک قسم کی نیکی کی دعوت ہے،چنانچہ اگر کسی کے اعلان کرنے سے کوئی بیان میں بیٹھ گیا اور عمل کرنے والا بن گیا تو اعلان کرنے والے کو بھی برابر ثواب ملتا رہے گا۔ اعلان کرنے والے کو بھی ہر بات کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب ملے گا، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل۔حضرت سیدنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ الوالی نقل فرماتے ہیں کہ حضرت موسی علیہ السلام نے بارگاہ ِ الٰہی عزوجل میں عرض کی:''یااللہ! عزوجل جو اپنے بھائی کو بلائے ،اسے نیکی کا حکم دے اور