Brailvi Books

رَہنمائے جدول
65 - 248
اجتماعی طور پر فکرِ مدینہ والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت پاکر مدنی انعام کے مطابق سُنّت بکس سرہانے رکھ کر سوتے وقت کے اَوْراد پڑھ کر ممکنہ صورت میں پردے میں پردہ کی ترکیب کر کے سو جائیں گے ۔

    وقت مُناسب پر تہجد کی نماز کے لئے جگایا جائے گا ، تمام اسلامی بھائی تہجد کی نماز والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کریں گے پھر شجرہ عطاریہ والے مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے تلاوت اور ذکر ودُرُوْد میں مشغول ہوجائیں گے ۔ اذانِ فجر کے بعد تمام اسلامی بھائی صدائے مدینہ والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت پانے کے لئے مسجد سے باہر تشریف لے جائیں گے۔ جماعتِ فجر سے تقریباً دس منٹ قبل واپس آکر مسجد کی پہلی صف میں تکبیر اولیٰ والے مدنی انعام کے مطابق نمازِ فجر باجماعت ادا کریں گے، نماز ک بعد ایک اسلامی بھائی اعلان فرمائیں گے پھراِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل بیان ہوگا ، اس کے بعداِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا ۔ پھر تمام اسلامی بھائی اِشراق وچاشت کے نوافل ادا کرنے والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کریں گے ۔ پھر وقفہ آرام ہوگا ۔

     (45 : 8)پر تمام اسلامی بھائیوں کو نیند سے بیدار کیا جائے گا ۔ تمام اسلامی بھائی طبعی حاجات وغیرہ سے فارغ ہو کر (00 :9)بجے ناشتہ کریں گے اوراِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل ساڑھے نو بجے دوبارہ اسی طرح مدنی مشورہ کا حلقہ شروع ہوجائے گا۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل ۔''

نوٹ:۔امیرِ قافلہ کوچاہیئے کہ جس دن کا جوجدول ہو اسی کے مطابق جدول کی دُہرائی کرے،ایسا نہ ہو کہ جدول شروع ہورہا ہو ظہر سے اور دہرائی (9:30)بجے سے شروع