Brailvi Books

رَہنمائے جدول
64 - 248
اسلامی بھائی اعلان فرمائیں گے پھر اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل بیان ہوگا ۔ بیان کے بعد علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کرنے کيلئے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل باہر جائیں گے ۔ اس دوران مسجد میں درس کا سلسلہ جاری رہے گا ، اذانِ مغرب سے تقریباً دس منٹ قبل دوبارہ مسجد میں آجائیں گے اور طبعی حاجات وغیرہ سے فارغ ہو کر اذان واقامت کے وقت خاموش رہ کر جواب دینے والے مدنی انعام کے مطابق باجماعت نماز ادا کریں گے ۔

     نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی اعلان کریں گے پھراِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل بيان ہوگا ۔بیان کے بعد( ۱۲ منٹ) انفرادی کوشش کرنے والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کی جائے گی ، کھانا میسر ہوا تومدنی انعامات کے مطابق پردے میں پردہ کی احتیاط کيساتھ پیٹ کا قفل ِ مدینہ لگاتے ہوئے کھالیا جائے گانہیں تو اذانِ عشاء سے قبل جلدی تیاری کر کے مسجد کی پہلی صف مع تکبیر اولیٰ والے مدنی انعام کے مطابق نمازِ عشاء باجماعت ادا کی جائے گی ،درس کے بعدکچھ اسلامی بھائی (۷منٹ) کے لئے باہر جاکر اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش والے مدنی انعام کی ترکیب بنائیں گے اورپھراِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل کيسٹ اجتماع والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کریں گے یا (ایک مدنی انعام ) امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھ کر سنایا جائے گا ۔

     اِس کے بعد دُہرائی کا حلقہ ہوگا پھر صلٰوۃ التوبہ اور سورہ مُلْک والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کی جائے گی ، اِس کے بعد تمام اسلامی بھائی