Brailvi Books

رَہنمائے جدول
63 - 248
(i)جدول کی دُہرائی:
    امیر قافلہ جدول کی دُہرائی اس طرح کرے کہ تمام شرکاء کوجدول سمجھ میں آجائے، نہ بہت تیزی کے ساتھ دُہرائے نہ ہی بالکل آہستہ کہ شرکا ء بور ہوجائیں ۔ جدول کی دُہرائی صرف امیر قافلہ ہی کرے۔اگر شرکاء میں سے کوئی دُہرانا چاہے تواسے اجازت دے لیکن کسی سے زبردستی دہرائی نہ کروائے،اگر شرکاء میں سے کوئی دُہرائے توامیر قافلہ اُسے درمیان میں نہ ٹوکے ، جدول کی دُہرائی اِس طرح ہوگی۔      

    ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل مدنی مشورے کا حلقہ جاری ہے ،اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلساڑھے ۱۲ بجے تک سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا ۔اس کے بعد کھانا تیار ہوا (رمضان المبارک کے دنوں جدول میں اس جگہ کھانے کا تذکرہ نہ کریں۔)تو سنت کے مطابق بیٹھ کر پردے میں پردہ والے مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے کھا لیاجائے گا نہیں تو نگاہیں جھکائے مسلمانوں کو سلام کرتے ہوئے چلنے کے مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے کسی بارونق مقام پراِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل حقوقِ عامّہ کا خیال رکھتے ہوئے چوک درس دیا جائے گا ۔

     نمازِ ظہر کے لئے جلدی سے تیار ہو کر مسجد کی پہلی صف میں مع تکبیر اولیٰ والے مدنی انعام کے مطابق باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جائے گی ۔ نمازِ ظہر کے بعد درس دینے یا سننے والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کی جائے گی ۔ پھراِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا ، وقت ملے گا تو آرام کر لیا جائے گا ، نہیں تو اذانِ عصر سے قبل تیار ہو کر ، نمازِ عصر مسجد کی پہلی صف میں مع تکبیرِ اُوْلیٰ والے مدنی انعام کے مطابق بمع سنت قبلیہ باجماعت ادا کی جائے گی ۔ نماز کے بعد ایک
Flag Counter