مد نی قافلے کے جدول کی ابتدا مد نی مشورے سے ہوتی ہے ۔
(بعض مقامات پرمدنی انعامات کی نشاندہی بریکٹ کے ذریعے کی گئی ہے)
مدنی مشورے کا حلقہ:(۳۰:۹ سے ۵۶:۹) مسجد میں پہنچ کر (۱) باوضو رہنے کی نیت کے ساتھ وضو فرما کر مکروہ وقت نہ ہو تودوگانہ ادا کیجئے ،(۲)دوگانہ میں تحیّۃالوضو اور تحیّۃ المسجد بھی آگئی ۔ اگر تھکن ہوتو آرام لیکر ، ورنہ اب (۵منٹ) تلاوت و نعت کے بعد امیرِ قافلہ مدنی مشورے کا حلقہ شروع کرے مختلف امورکے بارے میں مشورہ کرے ، (روزانہ صبح ساڑھے نو بجے مدنی مشورے سے قبل تلاوت ونعت (۵ منٹ ) کا اسی طرح اہتمام فرمایئے )۔ مدنی مشورے کے حلقے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: (i) جدول کی دُہرائی(ii) اعلانات کی دُہرائی (iii) درس و بیان وغیرہ کی ذمہ داریاں مشورے کے ذریعے تقسیم کرنا۔(۲۶منٹ) اب جدول کی دُہرائی امیر قافلہ خود ہی کرے۔