عطاریہ سے کیا جائے۔
بعدِ مغرب اعلان و بیان:مغرب کے بعد بیان کسی اچھے مبلغ سے کروایا جائے ، اس کے بعد انفرادی کوشش ( ۱۲ منٹ)۔پہلے دن مدنی قافلوں کی نیت،اور راہ خداعَزَّوَجَل میں سفر کی اہمیت اور نیت کے فضائل پر بیان ہو۔ دوسرے دن نام لکھوانے کی ترغیب دلائيں اور نام لکھے جائيں اور تیسرے دن بزرگان دین رحمہم اللہ تعالیٰ کی دین کی خاطر قربانیاں بتاکر سفرکی ترغیب دلائیں اورہاتھوں ہاتھ سفر کی ترکیب بنائیں۔
وقفہ طعام:مغرب تا عشاء۔
بعدِ عشاء درس:(۷ منٹ)جس میں فیضان ِ سنّت جلد اول سے درس دیا جائے
کیسٹ بیان:کیسٹ بیان شروع کرنے سے پہلے (۷منٹ)باہر جاکر انفرادی کوشش کریں اورپھر کیسٹ بیان کی ترکیب بنائیں،اگر کیسٹ بیان میسر نہ ہو تو امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل میں سے کوئی رسالہ پڑھ کر سُنایا جائے۔
دہرائی کا حلقہ: آج پورے دن میں جو کچھ سیکھا ہے امیر قافلہ خود ہی اسکی دہرائی کرے اور اگر کوئی بخوشی سنانا چاہے تو سُنے اور حوصلہ افزائی بھی کرے۔
فکرِ مدینہ،صلوٰۃ التوبہ، سورہ ملک اور وقفہ آرام، وقتِ مناسب پر تہجد،اذانِ فجر کے بعد صدائے مدینہ۔
بعدِ فجر اعلان و بیان:(۷منٹ سے لیکر ۱۲منٹ تک )
فجرکا بیان ان موضوعات میں سے کسی ایک پر: ذکراللہ عَزَّوَجَل کی فضیلت،