(۱۲منٹ)جس میں مختصر نیکی کی دعوت یاد کروائی جائے ۱۲دن اور ۳۰دن کے مدنی قافلوں میں نیکی کی دعوت یاد کروانے کے بعدترغیب'' نیکی کی دعوت ''یاد کروائی جائے اورمزید ترغیبات بھی یاد کروائی جاسکتی ہیں۔
انفرادی کوشش کا طریقہ:(۰۹:۱۱)تا(۲۰:۱۱)
امیر قافلہ انفرادی کوشش کا طریقہ کار سکھائے اور عملی طریقہ کرکے دکھائے اور جن اسلامی بھائیوں کو ترغیبات پچھلے حلقے میں یاد نہ ہوئی ہوں تو اُن کواِس حلقے میں بھی یاد کروائی جاسکتی ہیں۔
انفرادی کوشش کاحلقہ:(۲۱:۱۱)تا(۰۰:۱۲)
اس میں اسلامی بھائی باہر جاکر مختلف جگہوں پر انفرادی کوشش فرمائیں اورہاتھوں ہاتھ مسجد میں لانے کی ترکیب بنائيں،اسی دوران کچھ اسلامی بھائی مسجد میں ۱۲ مدنی کاموں پر ایک دوسرے کا ذہن بنائیں ۔
سنّتیں سیکھنے کا حلقہ:(۰۱:۱۲)تا(۳۰:۱۲)
اس حلقے میں امیرقافلہ شرکاء کو سنتیں سکھانے کی ترکیب بنائے۳دن،۱۲دن اور ۳۰ دن کے مدنی قافلوں میں سنّتیں سیکھنے کی ترتیب الگ الگ ہوگی جس کی تفصیلات آئندہ صفحات میں ملاحظہ فرمائيں۔