| رَہنمائے جدول |
بھائی نیت کیجیے کہ مسجد کا خوب ادب و احترام کرتے ہوئے مکمل سنجیدہ رہنے کی کوشش کریں گے۔ ایسا نہ ہوکہ ہم نے راہِ خدا عَزَّوَجَل میں سفر تو نیکیاں کمانے کے لئے اختیار کیا مگرمسجد کی بے ادبی کر کے ،امیر قافلہ کی نا فرمانی کرکے ،کسی کی دل آزاری کرکے ، اپنا قیمتی وقت غفلت میں گزار کر ، جب واپس پلٹیں تو بہت سارے اجرو ثواب سے محرومی،اور گناہوں کا انبار ہمارے سر پر ہو۔اللہ عَزَّوَجَل ہمیں مدنی مرکز کی ہدایات کے مطابق سفر کرنے ، اپنے امیرِقافلہ کی ہر پل اطاعت کرنے، مساجد کا ادب و احترام کرنے ،شیطان کے حیلے اور سازشوں سے بچنے ، ایک دوسرے کا خیال رکھنے،اور راہِ خدا عَزَّوَجَل میں آنے والی تکالیف پر صبر کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے شیخ طریقت امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے ہمیں ۷۲نیتیں عطافرمائی ہیں۔
چنانچہ آپ دامت برکاتہم العالیہ ارشادفرماتے ہیں: مدنی قافلے میں سفر کيلئے صرف پریشانی دور ہونے کی دعاکی نیت کرنے کے بجائے آخرت کے تعلق سے مزید اچھی اچھی نیتیں بھی شامل ہوں تو مدینہ مدینہ۔ حدیثِ پاک میں ہے ''مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے''۔(طبرانی معجم کبیر ،الحدیث ۵۹۴۲، ج۶،ص۱۸۵ )
اب ہم مدنی قافلے میں سفر پر روانہ ہورہے ہیں توشیخ طریقت امیر اہلسنت مدظلہ العالی کی عطاکردہ ۷۲ نیتیں مل کر دہر الیتے ہیں اور ان پر عمل کرنے کی نیت بھی کرلیتے ہیں۔ ہر نیت پر سب مل کران شاء اللہ کا زور دار نعرہ لگائیں (۱) اصل مقصود یعنی مدنی